مسلم لیگ لائیرز ونگ کا اجلاس آبی ذخائر کی فوری تعمیر کا مطالبہ
لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ لائیرزونگ پنجاب کا اجلاس صوبائی صدر عالمگیر ایڈووکیٹ کی زیر صدارت مسلم لیگ ہاﺅس میں منعقد ہوا اجلاس میں 36 اضلاع کے صدور نے شرکت کی، اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے لوڈ شیڈنگ کے مستقل خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم سمیت تمام آبی ذخائر کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا گیا اور ایک قرار داد کے ذریعے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا عدالتی حکم کے احترام میں ڈاکٹرز کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں اور مریضوں کو مرنے سے بچایا جائے اجلاس میں لاءاینڈ آرڈر کی بگڑتی صور حال اور پنجاب میں پولیس مقابلوں کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور رمضان المبارک سے قبل صوبہ گیر کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، اجلاس میں ڈاکٹر خالد رانجھا کے بھائی، حمیداللہ خاں ایڈووکیٹ کی والدہ، میاں عبدالستار ایڈووکیٹ کے بہنوئی اور شاہد اقبال بلندیہ کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا، اجلاس میں زمان قریشی ایڈووکیٹ، جہانگیر اختر، عبدالرزاق کمبوہ، چوہدری محمد بنیامین، ملک عبدالسلام، میاں محمد ارشد، رافع احمد خاں، میاں تبسم علی، اشتیاق حسین گوہر، مشرف علی خاں، شاہد اقبال بلندیہ، سجاد مرشد گل، میاں محمد فاروق، سرفراز احمد ضیائ، ملک اسرار الٰہی، عذرا اسرار، سید اختر علی نقوی، عامر سعیدران، چوہدری محمد ناصر عنایت سرایڈووکیٹ نے اظہار کیا۔