ٹیوب ویل کو ٹھیک کرایا جائے گا،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ

ٹیوب ویل کو ٹھیک کرایا جائے گا،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ

لاہور(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ مغلپورہ ورکشاپس ڈویژن رانا ابرار احمد نے کہا ہے کہ ریلوے کیرج شاپ میں خراب ٹیوب ویل کو ٹھیک کروایا جائے گا اور ریلوے مکینوں کے مسائل فوری حل کئے جائیں گے، ٹیوب ویل ٹھیک کروانے کے سلسلے میں فنڈز کی کمی رکاوٹ آ رہی ہے، انخیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کواٹروں کو مخصوص وقت میں پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ ایسی کوئی بات نہیں کہ بالکل بھی پانی نہیں آ رہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1