ریلوے کوارٹروں میں پانی بحران سنگین ہو گیا ،فرید اعوان

ریلوے کوارٹروں میں پانی بحران سنگین ہو گیا ،فرید اعوان

  

لاہور(سٹاف رپورٹر) ریلوے ورکرز یونین کے ایگزیکٹو چیئرمین فرید اعوان نے کہا ہے کہ ریلوے کوارٹروں میں پانی کی کمی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے ریلوے انتظامیہ اس بحران کو حل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پانی کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے ریلوے کالونی کے کوارٹروں میں پانی نہیں آ رہا۔ ریلوے ملازمین نفسیاتی مریض ہو رہے ہیں اور نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے اس حوالے سے ریلوے ورکرز یونین نے پہلے بھی ریلوے حکام کے سامنے مسئلہ اٹھایا اور اب بھی اٹھائے گی انہوں نے کہا کہ ریلوے کالونیوں میں جو پانی کی پائپ لائن ملتی ہے وہ انگریز دور کی ہیں اور بوسیدہ ہو چکی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -