تھوک مارکیٹوں میں گھی، چینی، صابن سمیت اشیاءضروریہ مہنگی

تھوک مارکیٹوں میں گھی، چینی، صابن سمیت اشیاءضروریہ مہنگی

  

لاہور (وقائع نگار) ماہ رمضان المبارک جوں جوں قریب آرہا ہے توں توں گراں فروش مافیا نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بھی شروع کررکھا ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال اور مہنگائی کا طوفان شہریوں کو رمضان المبارک میں مشکلات کی نوید سنانے لگا ہے۔ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کی تھوک مارکیٹوں میں گھی درجہ اول سولہ کلو گرام کنستر 20 روپے اصافہ سے 2700 روپے، گھی سوئم کنستر 30 روپے اضافہ سے 2500 روپے، چینی سو کلو گرام بوری 40 روپے اضافہ کے ساتھ 5200 روپے، صابن ڈیٹول 5 روپے اضافہ سے 45 روپے، صابن سیف گارڈ و لکس 2 روپے اضافہ سے 42 روپے، بلیڈ ٹریٹ فی پتہ 75 روپے اضافہ سے 465 روپے، بلیڈ کلاسک 50 روپے اضافہ سے 580 روپے اور ٹریٹ پلاٹینیم 50 روپے اضافہ سے 580 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ لیمن میکس 6 روپے کمی کے ساتھ 59 روپے کا ہوگیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -