شاہدرہ بس ریپڈ منصوبے کی زد میں آنے والے سینکڑوں قیمتی درخت اکھا ڑ دئیے گئے شہریو ں کا احتجا ج

شاہدرہ بس ریپڈ منصوبے کی زد میں آنے والے سینکڑوں قیمتی درخت اکھا ڑ دئیے گئے ...

لاہور (وقائع نگار) پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں سفری سہولیات کو آسان اور تیز بنانے کے لیے شروع کیے گئے منصوبے رپیڈ ٹرانزٹ سسٹم جو کہ گجومتہ سے شاہدرہ تک ہے کے راستے میں شاہدرہ کے مقام پر آنے والے سینکڑوں قیمتی اور نایاب درختوں کو ضلعی حکومت نے اکھاڑ پھینکا ہے جس پر شہریوں نے گزشتہ روز شاہدرہ میں احتجاج کرتے ہوئے درختوں کے کاٹنے پر مذمت کا اظہار کیا۔ رپیڈ ٹرانزٹ سسٹم کے تحت شروع کیے گئے منصوبے میں سو سے زائد، پام، کھجور، بوڑ و دیگر اقسام کے درخت کاٹے گئے جس پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پنجاب حکومت درختوں کو اگانے کی تشہیر پر لاکھوں روپے استعمال کرتی ہے جبکہ دوسری جانب قدیم درختوں کو بے دردی سے اکھاڑ پھینکنا کہاں کا انصاف ہے۔ انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے درختوں کے کاٹنے پر حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1