ہتھنی کے ذریعے رقم پکڑنا سختی سے منع ہے: ڈپٹی ڈائریکٹر

ہتھنی کے ذریعے رقم پکڑنا سختی سے منع ہے: ڈپٹی ڈائریکٹر

لاہور (وقائع نگار) لاہور چڑا گھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر مدثر حسن نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چڑیا گھر کی ہتھنی کے ذریعے رقم پکڑنا سختی سے منع ہے ۔ اور مجھ پر لگایا گیا الزام بھی غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہتھنی کے مہاوت کو کہا گیا ہے کہ وہ سیر و تفریح کی غرض سے آئے ہوئے شہریوں سے ہتھنی کے ذریعے رقم نہ پکڑے۔ اگر میری غیر موجودگی میں کوئی انتظامیہ کا اہلکار ایسا کرے تو اس کا کچھ کہا نہیں جاسکتا اور نہ ہی ہم ہر وقت مانیٹرنگ کرسکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1