گیس ، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود تجارتی خسارہ کم نہیں ہوا عرفان اقبال

گیس ، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود تجارتی خسارہ کم نہیں ہوا عرفان اقبال

µلاہور( وقائع نگار ) قومی تاجر اتحاد لاہور کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ پٹرول ، ایل پی جی ، گیس کی قیمتوں میں کمی کے باوجود تجارتی خسارہ کم نہیں ہوا بلکہ تجارت کی بہتری لوڈشیڈنگ میں کمی کی وجہ سے ممکن ہو سکے گی کیونکہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گزشتہ چار سالوں میں غربت وافلاس میں 30فیصد اضافہ اور مہنگائی کی وجہ سے 35فیصد افراط زر میں اضافہ اور تجارت میں کمی ہوئی ہے حکومت نئے نوٹ چھاپ کر قرضے لے کر چلائی جا رہی ہے مگر معیشت کی طرف عد م توجہ معاشی بحران میں اضافہ اور ترقی کا پہیہ رک چکا ہے۔ حکومت نے 12گھنٹے لوڈشیڈنگ سے 8گھنٹے کرنے کاوعدہ کیا مگر وہ بھی وفا نہ ہو سکا جسکی وجہ سے تجارت ختم ہو کر رہ چکی ہے اور تاجر مالی خسارے کے باوجود تجارت چلانے پر مجبور ہےں ۔اُنھوں نے نئے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈ نگ میں کمی کے لیے آئی پی پی کمپنیوں کو رقم مہیا کی جائے تاکہ تاجر سکون سے کاروبار کرسکیں ۔اُنھوں نے کہا کہ جب تک لوڈشیڈنگ کا طویل دروانیہ ختم نہیں کیا جائے گاتاجر اپنا احتجاج رکارڈ کراتے رہےں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1