علماءحق دلائل کی مدد سے فتنوں کا مقابلہ کریں: مولانا منیر احمد

علماءحق دلائل کی مدد سے فتنوں کا مقابلہ کریں: مولانا منیر احمد

  

لاہور (پ ر) اتحاد اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام مرکز اہل سنت میں ”تحقیق المسائل تربیتی ورکشاپ“ کی اختتامی تقریب سے اتحاد اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر مولانا منیر احمد منور، متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن، پیر طریقت حضرت مولانا حکیم شاہ محمد مظہر، مولانا ڈاکٹر عبدالمقیم، مولانا عبدالشکور حقانی اور مولانا محمد رضوان سمیت دیگر علماءنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پرفتن دور میں علماءحق کو حکمت اور دلائل کی طاقت کے ساتھ ان فنتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے میدان عمل میں نکلنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ علماءدیو بند نے ہر دور میں مصائب و مشکلات کے باوجود اسلام کی خدمت و اشاعت کو جاری رکھتے ہوئے حق کے پرچم کو سربلند رکھا۔ انہوں نے کہا کہ امام اعظم ابو حنیفہ ؒ کی علمی خدمات اور تعلیمات کی روشنی میں امت مسلمہ کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔ اس موقعہ پر ”تحقیق المسائل تربیتی ورکشاپ“ میں شرکت کرنے والے سینکڑوں طلبہ اور علماءکرام کو اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -