ریلوے ورکرز یونین کا گیس کنکشن منقطع، ٹرینیں بند ہونے پر مظاہرہ

ریلوے ورکرز یونین کا گیس کنکشن منقطع، ٹرینیں بند ہونے پر مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)مغلپورہ ریلوے ورکشاپس ڈویژن میں واقع اسٹیل شاپ کا گیس کنکشن منقطع ہونے اور لیبر ٹرینیں بند کرنے کے خلاف ریلوے ورکرز یونین نے کیرج شاپ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے ،پلے کارڈز اور بینر ز اٹھا رکھے تھے جن پرلیبر ٹرینیں بحال کرنے کے حق میں نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرے میں ریلوے ملازمین کی بڑی تعد اد نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق ریلوے ورکرز یونین کے زیراہتمام ریلوے کیرج شاپ مغلپورہ کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا مظاہرین نے ریلوے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ لیبر ٹرینوں کی سروس بحال کی جائے کیونکہ ان ٹرینوں کی بندش سے ریلوے ملازمین کو خاصادشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور وقت پر ڈیوٹی پر پہنچنے سمیت بھاری رقم بھی کرائے کے مد میں خرچ کرنا پڑرہی ہے ۔لیکن ریلوے انتظامیہ لیبر ٹرینوں کی سروس بحال کرنے پر رضا مند نظر نہیں آرہی ۔مذید براں اسٹیل شاپ مغلپورہ کی گیس عرصہ دراز سے منقطع ہے اس کی بحالی کے لئے بھی ریلوے انتظامیہ سنجید ہ نہیں ہمار ا مطالبہ ہے کہ جلداز جلدگیس حکام کو انکے واجبات ادا کرکے گیس بحال کروائی جائے ۔