نیٹو سپلائی کی بحالی پر پاکستان کی سلامتی کا سودا کیا گیا، صاحبزادہ شاہ اویس نورانی

نیٹو سپلائی کی بحالی پر پاکستان کی سلامتی کا سودا کیا گیا، صاحبزادہ شاہ اویس ...

  

لاہور(پ ر) جمعیت علماءپاکستان کے سینئر نائب صدر صاحبزادہ شاہ محمد نورانی نے کہا ہے کہ نیٹو افواج کی سپلائی کی بحالی حکمرانوں کا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے، انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی پر پاکستان کی سلامتی کا سودا کیا گیا ہے، پاکستانی قوم امریکہ کی معافی کو ناقابل قبول سمجھتی ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز نیٹو افواج کی جانب سے ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت پر حملے ہیں، حکمرانوں کی چاپلوسی اور جی حضوری کے باوجودڈرون حملے جن میں متعدد بے گناہ شہید اور زخمی ہوئے ہیں، ہمارے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہیں، شاہ اویس نورانی نے کہا کہ جمعیت علماءپاکستان وطن عزیز کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا مقابلہ کرے گی، انہوں نے کہا کہ جے یو پی کے کارکنوں کو وطن عزیز کے دفاع کے لئے سربکف ہو کر میدان عمل میں نکل کر حکمرانوں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ان خیالات کااظہار انہوں نے مسقط سے وطن واپس پہنچنے کے بعد جمعیت علماءپاکستان کے دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -