ناموس رسالت ختم نبوت کا تحفظ ایمانی فرض ہے، مولانا یوسف احرار
لاہور(پ ر) نئے مرکز تحفظ ختم نبوت میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس احرار اسلام کے مرکزی ناظم مولانا محمد یوسف احرار، میاں محمد اویس ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان مسلم لیگی رہنما پیر سید احمد علی شاہ، اسلامی سکالر ڈاکٹر سرفراز احمد اعوان، مولانا عبدالرﺅف فاروقی، چودھری افتخار بھٹہ اورقاری محمد صفوان احرار نے کہا کہ ناموس رسالت و عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی فرض ہے اور غیور مسلمان اس فرض کاقرض چکانے کیلئے کسی بھی بڑی سے بڑی قربانی دینے سے ہرگز دریغ نہیں کرینگے ، علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ ہم اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کا تعاقب بھرپور انداز سے جاری رکھیں گے۔