آتش گیر مادہ پھٹنے اور 5 افراد کی ہلاکت کے کیس کی سماعت 17جولائی تک ملتوی

آتش گیر مادہ پھٹنے اور 5 افراد کی ہلاکت کے کیس کی سماعت 17جولائی تک ملتوی

  

لاہور( خبر نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے آتش گیر مادہ رکھنے اور آتش گیر مادہ کے پھٹنے سے 5افراد کی ہلاکت اور 5افراد کے زخمی ہونے کے کیس میں سماعت 17جولائی تک ملتوی کردی ہے۔ عدالت نے اس کیس میں ملو ث ملزمان مقصود وغیرہ کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لئے ملزمان کو طلب کرلیا ہے ۔ عدالت میں برکی پولیس نے کیس کا چالان پیش کررکھا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -