بینک آف پنجاب کے سکینڈل کی سماعت کل تک ملتوی

بینک آف پنجاب کے سکینڈل کی سماعت کل تک ملتوی

لاہور (خبرنگار) احتساب عدالت لاہور نے بینک آف پنجاب کے سکینڈل میں سماعت کل صبح تک ملتوی کر دی ہے عدالت میں نیب نے بنک آف پنجاب کے سابق سربراہ ہمیش خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف پنجاب بنک کے اربوں روپے خرد برد کرنے کے الزام میں ایک ریفرنس تیار کرکے عدالت میں پیش کر رکھا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے گواہوں کو طلب کر لیا ہے جبکہ عدالت نے فاریکس سکینڈل اور بنک فراڈ کے کیسوں سمیت زیر سماعت مزید 8 کیسوں میں کارروائی آئندہ ہفتہ تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1