پی سی ہوٹل میں توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 16جولائی تک ملتوی
لاہور(خبر نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی سی ہوٹل میں توڑ پھوڑ اور ہوٹل کے منیجر کو قید میں رکھنے کے کیس میں سماعت 16جولائی تک ملتوی کردی ہے۔ فاضل عدالت میں ریس کورس پولیس نے کیس کا چالان پیش کررکھا ہے، جس میں ناصر زمان وغیرہ 28ملزمان پر پی سی ہوٹل میں توڑ پھوڑ اور پی سی ہوٹل منیجر کو اغواءکرکے قید میں رکھنے کا الزما ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہ طلب کرلئے ہیں۔