وکلاءمتحد ہیں، اپنے حقوق کا تحفظ بخوبی جانتے ہیں: شاہد محمودبھٹی

وکلاءمتحد ہیں، اپنے حقوق کا تحفظ بخوبی جانتے ہیں: شاہد محمودبھٹی

  

لاہور( پ ر) وکلاءکے حقوق اور آئین و قانونی بالادستی کے لئے جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرینگے، نااہل حکمرانوں نے عدلیہ پر کئی حملے کئے لیکن منہ کی کھائی، ان خیالات کا اظہار شاہد محمود بھٹی ایڈووکیٹ امیدوار برائے نائب صدر ماڈل ٹاﺅن سیٹ لاہور نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ، آئین و قانون کے تحفظ و بقاءکیلئے جب بھی ضرورت پڑی وکلاءپیش پیش رہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ وکلاءمتحد ہیں اور اپنے حقوق کا تحفظ بخوبی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پچھلے چند ادوار میں عدلیہ پر متعدد حملے کئے لیکن منہ کی کھائی۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف گھناﺅنی سازش جس طرح بے نقاب ہوئی اس سے حکمرانوں کا پول کھل گیا۔ ملکی سلامتی بقاءاسی میں ہے کہ انتظامیہ عدلیہ کا احترام کرے اور آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنا کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ وکلاءکے حقوق کے لئے کوشاں رہے ہیں اور انتخابات میں کامیابی کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -