نیٹو سپلائی کی بحالی کے تباہ کن اثرات سے قوم کو آگاہ کیا جائے، سید وسیم اختر
لاہور(پ ر) آج پاکستان کے عوام پریشان ہیں، میڈیا نیٹو سپلائی کی بحالی کے تباہ کن اثرات سے قوم کو آگاہ کرے، میڈیا نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف لانگ مارچ میں18 کروڑ عوام کے جذبات کی مکمل ترجمانی کرے گا، ملک کی آزدی و خود مختاری حکمرانوں نے داﺅ پر لگا دی ہے، ملک سے انگریز تو چلا گیا مگر اس کے غلام موجود ہیں، جو قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کا کردارسیاست سے مکمل طور پر ختم ہونا چاہیے، اداروں کے درمیان تصادم کھڑا کر کے جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے گزشتہ روز منصورہ میں نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف 8 جولائی کو ہونےوالے لانگ مارچ کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس سے سیکرٹری جنرت جماعت اسلامی پنجاب نذیر احمد جنجوعہ کو لانگ مارچ کنٹرول سیل کا انچارج مقرر کیا گیا، انہوںنے کہا کہ غیر جانبدارانہ انتخابات با اختیار الیکشن کمیشن کی تشکیل اور ووٹر لسٹوں کی درستگی کے لئے اپوزیشن اور جمہوریت پر یقین رکھنے والی جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا۔