سی آئی اے انسپکٹر نے رشوت لیکر ڈاکو چھوڑ دیا‘ دوبارہ گرفتار

سی آئی اے انسپکٹر نے رشوت لیکر ڈاکو چھوڑ دیا‘ دوبارہ گرفتار

لاہور (سپیشل رپورٹر) سی آئی اے کے انسپکٹر نے 20لاکھ کے زیورات ڈکیتی کے دوران چھیننے والے ڈاکو کو مبینہ طور پرزیورات رکھ کو چھوڑ دیا ۔ سی آئی اے نے ڈاکو کو دوبارہ پکڑ لیا ،دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ غضنفر نامی ڈاکو نے اپنے قریبی ساتھی سے ملکر کچھ عرصہ قبل نواں کوٹ کے علاقہ ڈھولنوال کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دودران 20لاکھ کے زیورات چھینے میر اسماعیل نامی ایک انسپکٹر جو اس وقت سی آئی اے صدر میں تعینات ہے نے ڈکیتی کے آدھے گھنٹے بعد گرفتار کرلیا سی آئی اے کے انسپکٹر رانا حسیب نے ملزم کو دوبارہ چندروز بعد گرفتار کیا تو ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کا دوسرا ساتھی جیل میں جبکہ بیس لاکھ کے زیورات انسپکٹر اسماعیل کے دے دیے ہیں ایس پی سی آئی اے نے انسپکٹر اسماعیل کو طلب کیا جو اب اوکاڑہ میں تعینات ہے اس نے انکار کر دیا ایس پی سی آئی نے کہا کہ کیس کی تفتیش کے بعد ہی اصل حقائق معلوم ہونگے کہ ڈاکو کو چھوڑا گیا ہے یا نہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1