پولیس کئی کئی روز تک مقدمات درج نہیں کرتی:سائلین

پولیس کئی کئی روز تک مقدمات درج نہیں کرتی:سائلین

لاہور(خبرنگار) مصری شاہ پولیس لڑائی جھگڑے اور دیگر واقعات ہونے پر تھانے آنے والے شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی کرنے کی بجائے کئی کئی روز تک ٹال مٹول سے کام لیتی ہے جس پر شہری آخر کار بے اطلاع ہونے پر گھر بیٹھ جاتے ہیں جبکہ موجودہ ایس ایچ او کی تعیناتی کے بعد مقدمات کے اندراج کیلئے کئی کئی روز تک تھانے کے چکر لگانا پڑتے ہیں۔ تھانے میں صرف تھانے کا محرر اور نائب محرر ملنے کی موجود ہوتے ہیں جبکہ اہلکاروں کے آنے والے شہریوں سے رویہ بھی ٹھیک نہیں ہے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ایس ایچ او محمد رزاق نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوان پولیس گشت بڑھانے پر جرائم میں کمی آئی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او انسپکٹر مدثر اللہ خان نے بتایا کہ تعیناتی کے 8 ماہ کے دوان 8 ٹاپ ٹین خطرناک اشتہاریوں سمیت200 سے زائد اشتہاریوں کو گرفتار کیا جبکہ قتل وغارت اور سوشل کرائم سمیت وارداتوں میں کمی آئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1