انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے زیر اہتمام امید نو طلبہ کنونشن آج ہو گا

انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے زیر اہتمام امید نو طلبہ کنونشن آج ہو گا

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) انجمن طلبا اسلام پاکستان کے زیر اہتمام محب وطن ،جواں ہمن ،صالح کردار کے حامل اور عشق رسول کے جذبے سے سرشار نوجوانوں کا ایک روزہ عظیم الشان ”امید نو طلبہ کنونشن “ آج صبح دس بجے الحمرا ہال لاہور میں منعقد ہو گا۔ کنونشن کی صدارت انجمن طلبا اسلام کے نو منتخب مرکزی صدر کریں گے جبکہ کنونشن سے جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی قائدین، رفقاءانجمن اور مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین ،وکلاءپروفیسرز اور ممتاز صحافی خطاب کرینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1