اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں کی اویس عقیل کی قبر پر فاتحہ خوانی
لاہور (خبرنگار) اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے شہید اویس عقیل کے آبائی شہر سمبڑیال میں جا کر اویس عقیل کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔دریں اثناءسمبڑیال میں اویس عقیل شہادت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسمیں ہزاروں افراد نے شرکت کی شہادت کانفرنس کی صدارت سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد اور ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان زبیر صفدر نے کی۔ قاضی حسین احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اویس عقیل کے قاتل اب تک گرفتار نہ ہونا پنجاب حکومت اور قانون کے رکھوالوں کی ناکامی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اویس عقیل نے طلبہ کے دلوں میں خوف خدا اور عشق مصطفی پیدا کرنے اور ظالم اور جابر کے خلاف ڈٹ جانے کا جو فریضہ سرانجام دیا وہ قیامت تک جاری رہے گا۔ اویس عقیل نے دعوت دین کو اپنی زندگی کا مقصد اور اوڑنا بچھونا بنایا تھا۔ جمعیت کی تاریخ قربانیوں اور شہادتوں سے عبارت ہے کوئی بھی ظالم و جابر جمعیت کو پچھلے 65سالوں میں نہیں دبا سکا۔