ایجوکیشن راﺅ نڈ اپ

ایجوکیشن راﺅ نڈ اپ

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی ایس آنرز اور ماسٹر ز کے پروگرامز میں داخلے کیلئے انٹر ٹیسٹ 12 جولائی 2012ءکو شروع ہونگے۔ پنجاب یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈی نے تیسرا سالانہ دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کااہتمام کیا جس میں پاکستانی طلبا بھی سعودی عرب کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں یونیورسٹی کے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباءنے بھی شرکت کی۔ پاکستان کے 180 طلبا نے امریکہ کے مختلف تعلیمی اداروں میں سکالرز شپس حاصل کر لئے ہیں۔ پنجاب زکوٰة کونسل نے 14 نئے وکیشنل انسٹی ٹیوٹس کو کام کرنے کی اجازت دے دی ہے یہ وکیشنل انسٹی ٹیوٹس 10 جولائی سے اپنی کلاسوں کا آغاز کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1