ڈرون حملے امریکی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہےں پیر سید معصوم شاہ نقوی
لاہور(پ ر)نیٹو کو سپلائی لائن کی بحالی کے بعد ہونیوالے ڈرون حملے امریکی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اب بھی امریکہ کو سبق نہ سکھایا گیا تو آنیوالے وقت میں ہم ایک ایک کرکے مرتے رہیں گے اور ہمارا حشر عراق اور افغانستان جیسا ہوگا ، لیکن ہم نے اپنے زندہ قوم ہونے کا ثبوت دینا ہے اور امریکہ کو سبق سکھا نا ہے کہ ہم امریکی غلام نہیں ہیں نہ ہمیں غلامی کرنا آتی ہے ۔ہم اپنے شہید جوانوں اور قوم کے ایک ایک فرد کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیں گے ۔ان خیالات کاا ظہار جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی صد پیر سیدمعصوم شاہ نقوی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پرجے یو پی کے مرکزی عہدیداران چئیرمین سپریم کونسل پیر محی الدین محبوب، نائب صدر پیر نفیس الحسن، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد چشتی،پیر طیب حسنین، زیڈ اے کالروکا، چوہدری غلام نبی آف ننکانہ،صدر پنجاب پیر اختررسول قادری ،پیر عابد قادری ،پیر جعفر شاہ بخاری ،سید عقیل حیدراور دیگررہنماﺅں نے بھی خطاب کیا۔جے یو پی کے مرکزی صد پیر سیدمعصوم شاہ نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امریکی غلامی قبول نہیں نہ کسی کو غداری کرنے دینگے، سلالہ چیک پوسٹ حملے کی بھی امریکہ نے ابھی تک معافی نہیں مانگی،شہدائکے خون سے ڈالروں کا تبادلہ کیاگیا لیکن شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائیگااورحکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔