اطباءاپنے مطبوں پر دوا سازی کرنے کے مجاز ہےں ، پاکستان طبی کانفرنس

اطباءاپنے مطبوں پر دوا سازی کرنے کے مجاز ہےں ، پاکستان طبی کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ہم کامےاب ہو کر طبی فارما کو پےا، تعلےم کے لےے جدےد نصاب کی تشکےل اور قومی طبی کونسل کے لےے ذاتی عمارت تعمےر کرےں گے۔ ان خےالات کا اظہار ےونانی مےڈےکل کالج شاہدرہ مےں منعقد ہ تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے قومی طبی کونسل کے الےکشن کے لےے پنجاب سے پاکستان طبی کانفرنس کے نامزد امےدواران پروفےسر حکےم سےد صابر علی، پروفےسر حکےم حافظ محمد ےونس اور حکےم راحت نسےم سوہدروی اور ٹےچر سےٹ کے لےے امےدوار پروفےسر حکےم سےد ذوالحسےن بخاری نے کےا انہوں نے کہا کہ پاکستان طبی کانفرنس ہی وہ واحد نمائندہ جماعت ہے جو طب طبےب کی نمائندگی کا حق ادا کر رہی ہے۔ پروفےسر حکےم اعجاز فاروقی نے اس موقع پر اپنے خطاب مےں کہا کہ طبےہ کالجز ہماری نرسری ہےں اور پاکستان طبی کانفرنس طبےہ کالجز کی بہتری کی خواہاں ہے اس کے علاوہ کوئی مائی کا لعل اطباءکو ان کے مطبوں پر دوا سازی سے نہےں روک سکتا اور طبی کانفرنس اطباءکے مطبوں پر ادوےات کی تےاری کے حق مےں ہے مخالفےن بلا جواز پروپگےنڈہ کر کے اطباءکو گمراہ کرنے کی ناپاک کوشش کر رہے ہےں۔ اس موقع پر قومی طبی کونسل کے لےے امےدوار حکےم احسان الرحمان سحری نے پاکستان طبی کانفرنس کے پےنل کے حق مےں دستبر دار ہونے کا اعلان کےا اور لاہور کے معروف طبےب پروفےسر حکےم سےد ادرےس گےلانی نے اپنے ساتھےوں سمےت پاکستان طبی کانفرنس مےں شمولےت اور الےکشن مےں بھرپور حماےت کا اعلان کےا ےونانی مےڈےکل کالج کے پرنسپل پروفےسر حکےم محمد طارق نے پاکستان طبی کانفرنس کے پےنل کی مکمل حماےت کا اعلان کےا اور ہر ممکن تعاون کا ےقےن دلاےا۔