طالب علموں کے کرایہ میں اضافہ سے ٹرانسپورٹرز کو نوازا گیا، بلال شیرازی

طالب علموں کے کرایہ میں اضافہ سے ٹرانسپورٹرز کو نوازا گیا، بلال شیرازی

  

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے رہنما مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید بلال مصطفی شیرازی نے طالب علموں کے لئے سٹوڈنٹس گرین کارڈ کے نام پر کرایہ 5 روپے سے بڑھا کر 10 روپے مقرر کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالب علموں کے لئے سہولتوں کی فراہمی کی بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کیا جارہا ہے حال ہی میں پنجاب یونیوسٹیوں نے امتحانی فیسوں میں 25 فیصد اضافہ کرکے والدین کی مالی مشکلات میں اضافہ کیا اب طالب علموں کیلئے کرایوں میں اضافہ کرکے ٹرانسپورٹروں کو نوازا گیا ہے حالانکہ اس سے قبل سٹوڈنٹس کارڈرکھنے والے طالب علم 5 روپے دے کر اپنے تعلیمی ادارے کی طرف سے سفر کرتے تھے ،اب جبکہ پٹرولیم مصنوعات میں بھی کمی ہوئی ہے اس لئے کرایہ 5 روپے سے بڑھا کر 10 روپے مقرر کرنا طالب علموں سے زیادتی ہے۔ سید بلال مصطفیٰ شیرازی نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے اپنے دور حکومت میں طالب علموں کو 10 ویں کلاس تک کتابیں مفت فراہم کیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -