امتحانی فیسوں میں 25 فیصد اضافے سے والدین پریشان ہیں، ادیب جاودانی

امتحانی فیسوں میں 25 فیصد اضافے سے والدین پریشان ہیں، ادیب جاودانی

لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرادیب جاودانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حال ہی میں پنجاب کے ثانوی تعلیمی بورڈ نے پرائیویٹ سکولوں کی انسپکشن فیس 5 ہزار روپے کی بجائے دس ہزار روپے سالانہ جبکہ پرائیویٹ سکولوں کے الحاق کے لئے 10 ہزار کی بجائے 20 ہزار روپے فیس کردی ہے جبکہ دوسرے صوبوں میں اتنی بڑی فیسیں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان فیسوں کے علاوہ انڈوومنٹ فنڈ بھی 30 اور 35 ہزار روپے الگ لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حل ہی میں پنجاب کے ثانوی تعلیمی بورڈز نے امتحانی فیسوں میں 25 فیصد اضافہ کرکے غریب طلباءاور ان کے والدین کوامتحان میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ثانوی تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسپکشن، الحاق اور امتحانی فیسوں میں فوری طورپر کمی کرے، بصورت دیگر ہم ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کردیں گے۔

مزید : ایڈیشن 1