صوبائی دارالحکومت میں مختلف علاقوں سے 3نعشیں برآمد

صوبائی دارالحکومت میں مختلف علاقوں سے 3نعشیں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں مختلف جگہوں سے 3افراد کی نعشیں برآمد ہوگئیں۔پولیس نے نعشوں کو مردہ خانے بھجوا کر متوفین کے ورثاءکی تلاش شروع کردی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ گڑھی شاہو کے علاقہ میں مین بازار میں 35سالہ نامعلوم ،داتا دربار کے قریب 65سالہ نامعلوم اور لوئر مال کے علاقہ میں 40 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پڑے ہوئے تھے ،پولیس کے مطابق متوفین حلیے سے نشئی معلوم ہوتے ہیں تاہم شبہ ہے کہ انکی موت نشئے کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے لیکن اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزید : ایڈیشن 1