جوہرٹاﺅن ، ڈاکو خواتین اور بچوں کو یر غمال بنا کر 8 لاکھ کے زیورات لے اُڑے

جوہرٹاﺅن ، ڈاکو خواتین اور بچوں کو یر غمال بنا کر 8 لاکھ کے زیورات لے اُڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، قیمتی سامان، پرائز بانڈ، موبائل فون، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے ارشاد کے گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر8لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا، ہنجروال میں ڈاکوﺅں نے فریاد کے گھر میں گھس کر 6لاکھ روپے مالیت، شاد باغ میں ڈاکوﺅں نے کرامت کے گھر میں گھس کر 5لاکھ روپے مالیت پرائز بانڈ، طلائی زیورات و نقدی، غازی آباد میں ڈاکوﺅں نے زبیر کے گھر میں گھس کر 5لاکھ روپے مالیت طلائی زیورات و نقدی، شفیق آباد میں ڈاکوﺅں نے عزیز کے گھر میں گھس کر 4لاکھ روپے مالیت طلائی زیوارات اور نقدی، باٹاپور کے علاقے جلو پارک میں سیر تفریح کو آئی فیملی سے 6لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، او ر موبائل فون، شیرا کوٹ میں ڈاکوﺅں نے ندیم کی فیملی سے 4لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور نقدی، فیصل ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے عرفان کی فیملی سے4لاکھ روپے مالیت،شیرا کوٹ میں ڈاکوﺅں نے وسیم میڈیکل سٹور میں گھس کر 3لاکھ روپے اور دو موبائل فون، گلبرگ میں ڈاکوﺅں نے حبیب سے 70ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال میں ڈاکوﺅں نے آصف سے 60ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ،20ہزار روپے اور دو موبائل فون، ماڈل ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے ایاز سے 50ہزار روپے اور موبائل فون، جنوبی چھاﺅنی میں ڈاکوﺅں نے ڈاکٹر عرفان سے 40ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس بی میں ڈاکوﺅں نے علی اعوان سے لیپ ٹاپ،25ہزار روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں ڈاکوﺅں نے امجد انصاری سے 40ہزار روپے اور موبائل فون، گجر پورہ میں ڈاکوﺅں نے خرم سے 35ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے شعیب سے 30ہزار روپے اور موبائل فون، شاد مان میں ڈاکوﺅں نے قیصر سے لیپ ٹاپ او ر موبائل فون، فیکٹری ایریا میں ڈاکوﺅں نے جبار سے 15ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ میں ڈاکوﺅں نے حماد سے 12ہزار روپے ا ور موبائل فون چھین لیا، ڈیفنس اے میں ریحان، اچھرہ میں تنویر، گلبرگ میں کامران، اقبال ٹاﺅن میں مبشر کی گاڑیاں، شاد مان میں عرفان، شاد مان میں محمد اسلم کا رکشہ، لٹن روڈ میں عبدالرشید، نصیر آباد میں ظہور، گلشن اقبال میں مرتضی، ساندہ میں یاسین، گلشن راوی میں عدنان اور اقبال ٹاﺅن میں نواز کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -