پاک بھارت سیکرٹر ی مزاکرات دونوں ممالک کو قریب لانے میں ناکام رہے ہندوستان ٹائمز

پاک بھارت سیکرٹر ی مزاکرات دونوں ممالک کو قریب لانے میں ناکام رہے ہندوستان ...

  

نئی دہلی(اے پی اے)ہندوستان ٹائمز کی پورٹ کے مطابق دو روزہ پاک بھارت خارجہ سیکریٹریز اجلاس نئی دہلی میں اختتام پذیر ہو گیا ہے۔دونوں ممالک نے مشترکہ مسائل دہشتگردی،امن و امان اور ویزا میں نرمی پالیسی کے علاوہ باہمی تجارت پر بھی بات چیت کی گئی۔مگر بھارت کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات جن کے مطابق پاکستان کے ادارے ممبئی حملوں میں ملوث ہیںکو جلیل جیلانی نے مسترد کر دیا جس سے بھارت کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک پاکستانی اخبار کے مطابق پاک بھارت سیکرٹری مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوئے ہیں۔گزشتہ چند ہفتوں سے پاکستان پربھارت کی طرف سے مسلسل الزامات لگائے جا رہے ہیں کہ 26/11کو ہونے والے ممبئی حملوں کو پاکستانی سرکاری عہدیداروں کی حمایت حاصل تھی ۔مذاکرات کے دوران بھی بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے یہ الزامات سامنے لائے گئے جنہیں پاکستانی سیکرٹری داخلہ جلیل عباس جیلانی نے مسترد کر دیا اور کہا کہ پاکستان یا اس کا کوئی ادارہ ممبئی حملوں میں ملوث نہیں ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -