انسانی حقوق تنظیمیں اسلام کیخلاف پراپیگنڈہ کررہی ہیں، لطیف چیمہ

انسانی حقوق تنظیمیں اسلام کیخلاف پراپیگنڈہ کررہی ہیں، لطیف چیمہ

لاہور(نمائندہ خصوصی(مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ ایمنسٹی انٹر نیشنل اور ہیو من رائٹس کمیشن پاکستان اسلام کے حوالے سے شر انگیز پراپیگنڈہ کر رہے ہیں اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے اور تو ہین رسالت کے سدباب کی بجائے بظاہر اِنسانی حقوق کے نام پرکام کرنے ملکی و بین الاقوامی تنظیمیں پاکستان کے آئین سے اِن قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کررہی ہیں۔ ایک مہم کے طور پر تو ہین قرآن اور تو ہین رسالت کے مر تکبین کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں جو مسلم معاشرے میں فساد کا موجب ہے۔

مزید : ایڈیشن 1