انجمن طلباءاسلام کا ”امید نو طلبہ کنونشن“ آج ہوگا

انجمن طلباءاسلام کا ”امید نو طلبہ کنونشن“ آج ہوگا

لاہور (پ ر) انجمن طلباءاسلام پاکستان کا عظیم الشان مرکزی ”امید نو طلبہ کنونشن“ آج 8 جولائی 2012 بروز اتوار دن 10 بجے الحمرا ہال III میں ہوگا ۔ کنونشن میں شرکت کےلئے ملک کے مختلف حصوں سے کارکنان انجمن کے قافلے لاہور پہنچنا شروع ہوگئے۔ کنونشن کی صدارت علامہ جمیل احمد نعیمی بانی انجمن طلباءاسلام کریں گے۔ کنونشن میں نیٹو سپلائی بحالی کے خلاف پرامن احتجاجی تحریک شروع کرنے طلبہ حقوق کی بحالی، پرامن تعلیمی ماحول اور انقلاب مصطفی کی تحریک کو مزید تیز کرنے کے لئے اہم اعلانات کئے جائیں گے۔

مزید : ایڈیشن 1