انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے پنجاب بھر کے ججوں کا خصوصی اجلاس، مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی ہدایات جاری

انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے پنجاب بھر کے ججوں کا خصوصی اجلاس، مسائل حل ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی) انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے نگران جج مسٹر جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں گزشتہ روز ان عدالتوں کے پنجاب بھر کے ججوں کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں پولیس اور متعلقہ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے، اجلاس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے مسائل اور نظام انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے والے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں تفتیش میں پولیس کی کوتاہیوں اور گواہوں کی عدم دستیابی کا معاملہ بھی زیر غور آیا، فاضل جسٹس منظور ملک نے ان مسائل کے حل کے لئے مختلف ہدایات جاری کیں۔

مزید : صفحہ آخر