پنجاب نے وفاق سے ڈیپوٹیشن پرآنیوالے افسروں کی واپسی کیلئے فہرستیں بنانا شروع کر دیں

پنجاب نے وفاق سے ڈیپوٹیشن پرآنیوالے افسروں کی واپسی کیلئے فہرستیں بنانا ...

  

لاہور (نیوزرپورٹر) پنجاب حکومت نے وفاق سے ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسروں کی فہرستیں تیار کرنا شروع کردی ہیںکامرس اینڈ ٹریڈ، انکم ٹیکس ، کسٹمز،ریلوے ، پوسٹ آفس اور آڈٹ اینڈاکاﺅنٹس کے 40سے زائد افسر ڈیپوٹیشن پر پنجاب کے مختلف محکموں میں تعینات ہیں، معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے پرونشل مینجمنٹ سروس کے مسلسل اصرار پر وفاق سے ڈیپوٹیشن پر آنے والے 40سے زائد افسروں کو واپس ان کے محکموں میں بھجوانے کی تیاریا ں شروع کردی ہیں،ذرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف سرکاری محکموں میں کامرس اینڈ ٹریڈ ، آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس،ریلوے، پوسٹ آفس، کسٹمز،انکم ٹیکس،اور دیگر وفاقی محکموں کے افسر ون سٹیپ پرموشن کے فارمولے کے تحت سیکرٹری ، ایڈیشنل سیکرٹری، ڈپٹی اور انڈر سیکرٹری کے کلیدی عہدوں پر کام کررہے ہیں،جس سے پرونشل مینجمنٹ سروس کے افسروں کی نہ صرف حق تلفی ہورہی ہے اور انہیںاچھی پوسٹنگ کے لیے انتہائی تگ و دو کرنا پڑتی ہے، بلکہ یہ ڈیپوٹیشنسٹ ان کی ترقی کی راہ میں بھی رکاوٹ بن بیٹھے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -