ڈرون حملے ملکی سلامتی اور خود مختاری پر حملے ہیں، فضل الرحمان

ڈرون حملے ملکی سلامتی اور خود مختاری پر حملے ہیں، فضل الرحمان

لاہور(نمائندہ خصوصی(جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے گذشتہ روز ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی سلامتی پر حملہ قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کھولنے پر امریکہ نے حکومت پا کستان کو پہلا تحفہ دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے یہ ثابت ہو گیا ہے امریکہ کوصرف اپنے مفا دا ت عزیز ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے نیٹو سپلائی بحال کر کے پارلیمینٹ کی قراردادوں کو روندڈالا ہے اور پارلیمینٹ کی بالا دستی کی نفی کی ہے وہ اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر مو لا نا محمد امجد خان ،مو لا نا جمیل الرحمن درخواستی ،ڈاکٹر عتیق الرحمن ،الحاج شمس الرحمن شمسی ،حافظ عبد الوہاب مدنی ،عبد الرزاق لاکھو اور دیگر مو جو د تھے انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے پا کستان کی سلامتی اور خود مختاری پر حملے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ حملے عالمی قوانین اور اصولوں کو روندنے کی مترادف ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت آنکھیں بند کر کے فیصلے کرے گی اس کے نتایج ایسے ہی ملےںگے انہوں نے کہا کہ حکومت نے نیٹو سپلائی کو بحال کر کے اپنے پاﺅں پر کلہاڑی ماری ہے اپنے مفادات کو قر بان کیا ہے اور دسروں کے لیے راستے بنائے ہیں انہوں نے کہا کہ صورتحال اس وقت سنگین ہو چکی ہے ملک اس وقت نازک موڑ پر کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کی با لا دستی کی بات کرتی ہے لیکن عملی میدان میں پیچھے ہٹ چکی ہے صرف دعوے ہی کر رہی ہے کے حد تک حکومت عمل پیرا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر