مسلم لیگ(ن)ترقی و خوشحالی کیلئے عوام کی آخری امید ہے، حمزہ شہباز

مسلم لیگ(ن)ترقی و خوشحالی کیلئے عوام کی آخری امید ہے، حمزہ شہباز

لاہور(پ ر)رکن قومی اسمبلی و مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے عوام کی آخری امید ہے، ہماری جماعت عوامی خدمت کو سیاست نہیں بلکہ عبادت سمجھتی ہے، دوسری طرف اسلام آباد میں بیٹھے حکمران ترقیاتی سکیموں کی رقوم سے اپنی جیبیں بھر لینے کو ہی اپنی سیاست کا مقصدومحور گردانتے ہیں، پاکستان بچانا ہے تو علی باباچالیس چوروں اور لٹیروں کو پہلی فرصت میں ملک سے بھگاناہوگا،انہوں نے ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 145کے علاقے سلامت پورہ میں 9تعمیرشدہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج برائے خواتین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی میاں نوید انجم، علاقے کے زعما اور پارٹی کارکنوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی ، حمزہ شہباز شریف نئے تعمیر شدہ کالج تک رابطہ سڑک اور علاقے میں 10بیڈز کے سرکاری ہسپتال کی تعمیر کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا، انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کو علم ہے کہ ٹینٹ آفس میں سیکیورٹی کے مسائل پیش آسکتے ہیں مگر وہ لوڈ شیڈنگ کی عدم مساوات کے وفاقی فارمولے کے ظلم کا شکار عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ٹینٹ آفس نہیں چھوڑ سکتے، ظلم کے خلاف احتجاج ضروری ہے چاہے اس کی حیثیت علامتی ہی کیوں نہ ہو، حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور خوشحالی کا کام نواز شریف سے ہی لے گا۔

مزید : صفحہ آخر