نیٹو سپلائی بحال کرکے ملکی سلامتی کا سودا کیا گیا:شاہ اویس نورانی

نیٹو سپلائی بحال کرکے ملکی سلامتی کا سودا کیا گیا:شاہ اویس نورانی

لاہور(نمائندہ خصوصی(جمعیت علماءپاکستان کے سینئر نائب صدر صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی پر پاکستان کی سلامتی کا سودا کیا گیا ہے پاکستانی قوم امریکہ کی معافی کو ناقابل قبول سمجھتی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور سا لمیت پر حملے ہیں اور حکمرانوں کے منہ پر تمانچہ ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیٹو سپلائی لائن کی بحالی کے مسئلے پر ملک میں ریفرنڈم کروایا جائے اور قوم سے امریکی سپلائی لائن پر رائے لی جائے ۔انہوں نے کہا کہ قوم نے حکمرانوں کو اس لئے منتخب نہیں کیا تھا کہ وہ کسی کو پاکستان کی خود مختاری،سا لمیت اور جغرافیائی سرحدوںکی پامالی کی اجازت دیں۔

مزید : صفحہ آخر