تحریک انصاف عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے، جمشیداقبال چیمہ

تحریک انصاف عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے، جمشیداقبال چیمہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران کرپشن اور ظلم کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں آئندہ الیکشن میںموجودہ حکمران دوربین سے دیکھنے پربھی نظر نہیں آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے دورہ سے واپسی پرحلقہ این اے 124 میں خواتین کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ بیگم مسرت چیمہ بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف تحریک انصاف ایک ایسی جماعت ہے جسے چاروں صوبوں کی عوام کی حمایت حاصل ہے اور پاکستان بھر کی 90 فیصد خواتین موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں سے نفرت کرتی ہیں اور عمران خان کو ملک کا وزیراعظم بنانے کے لئے شبانہ روز محنت کررہی ہیں۔ اس موقع پر بیگم مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف خواتین کے دلوں میں راج کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ملک سے ظلم اور کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہیں تاکہ حقدار کواس کا حق مل سکے۔ قبل ازیں مغلپورہ، غازی آباد، فتح گڑھ اور دیگر علاقوں سے آئی ہوئی خواتین نے کہا کہ انہیں بلاوجہ کے اوورہیڈ نہیں چاہئے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں بجلی اور روزگار فراہم کیا جائے۔ ہمارے بچوں کے پاس نوکریاں نہیں ہیں اور وزیراعلیٰ نے بلاوجہ سڑکیں توڑ کر اربوں روپے مالیت کے غیر ضروری منصوبے شروع کئے ہوئے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر