اردن، لائیو شو میں رکن پارلیمینٹ نے سیاسی تجزیہ کار پر پستول تان لیا
عمان(اےن اےن آئی)اردن میں سرکاری ٹی وی پرلائیو پروگرام میں اس وقت اچانک صورت حال خطرناک شکل اختیار گئی جب پروگرام میں حکومت نواز رکن پارلیمنٹ اور اپوزیشن کے ایک سابق رکن کے درمیان شام کے بارے میں تلخ کلامی ہوئی اس تلخ کلامی کے نتیجے میں حکومتی رکن نے اپنے حریف پر لائیو پرگرام میں پستول تان لیا تاہم پروگرام کے میزبان کی فوری مداخلت سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیاعرب ٹی وی کے مطابق اردن کی سرکاری پارٹی کے رکن محمد شوابکہ نے اپنے حریف اور سابق رکن پارلیمنٹ منصور مراد پر پستول تانے جانے کے واقعے کی تصدیق کی اور ساتھ ہی کہا کہ وہ شام میں صدر بشار الاسد کے ظالمانہ نظام حکومت کی حمایت کرنے اور شامی باغیوں کی طرف داری پر حکومت پر تنقید برداشت نہیں کریں گے۔ دوسری جانب سابق رکن اسمبلی منصور مراد نے لائیو پروگرام میں خود پر پستول سے حملے کی کوشش کے الزام میں محمد شوابکہ کے خلاف مقدمہ درج کرادےاہے۔ مراد نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حکومتی رکن نے اسے قتل کرنے کی کوشش کی ہے لہذا اس کے خلاف اقدام قتل کے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔