برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم 30 ہزار پاکستانی لاپتہ ہائی کمیشن کا اظہار لاعلمی

برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم 30 ہزار پاکستانی لاپتہ ہائی کمیشن کا اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(ثناءنیوز ) برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم 30ہزار پاکستانی لاپتہ ہو گئے ہیں۔لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے 30ہزار پاکستانیوں کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ان دنوں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔یو کے بارڈر ایجنسی کے چیف امیگریشن انسپکٹر جان وین نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ چھان بین کے بعد ڈیڑھ لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے ایک رپورٹ کے مطابق ان میں تیس ہزار پاکستانی شامل ہیں جو ڈیپورٹ ہو نے کے خطرے کے باعث برطانیہ میں کہیں چھپ گئے ہیں ۔ ادھر امیگریشن منسٹر ڈیمن گرین ایم پی نے ملک میں امیگریشن کی بے ضابطگیوں کا ملبہ لیبر پارٹی کی گزشتہ حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ لیبر حکومت نے اس بارے میں کوئی موثر پالیسی نہیں بنائی تھی کہ جن تارکین وطن کے ویزوں کی میعاد پوری ہوچکی ہے ان کی ان کے ممالک میں واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ برطانیہ میں ڈیڑھ لاکھ تارکین وطن کے لاپتہ ہونے یا ملک چھوڑ کر چلے جانے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب یو کے بارڈر ایجنسی برطانیہ میں اپنی مدت سے زیادہ دیر تک رہنے والے تارکین وطن کے خلاف اقدامات کر رہی ہے اور ان کو شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو کے بارڈر ایجنسی نے اس سال غیر قانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنے کا کریک ڈاون شروع کیا ہے اس کے نتیجے میں اب تک 18 سو افراد کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -