سانحہ تربت پر تحریک انصاف کا اظہار افسوس

سانحہ تربت پر تحریک انصاف کا اظہار افسوس

لاہور(وقائع نگار )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،صدر جاوید ہاشمی، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے بلوچستان کے علاقے تربت میں 18معصوم لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے 18معصوم زندگیوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہا کہ صوبے میں مختلف قومیتوںکے خلاف پر تشدد حملوںکی شدت اور تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، لیکن حکومت نے تاحال اس مسئلے کے حل کےلئے کوئی بھی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر