ارسلان افتخار کیس ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم 9 جولائی کو روزانہ کی بنیاد پر تفتیش کا آغاز کریگی
اسلام آباد (این این آئی)ارسلان افتخارکیس کے حوالے سے نیب کی بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کوتمام فریقین کی دستاویزات سمیت سپریم کورٹ کی رپورٹ بھی موصول ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نوجولائی سے ارسلان افتخار اورملک ریاض سمیت تمام فریقین سے روزانہ کی بنیاد پرتفتیش کاآغازکرے گی۔ تفتیش کے دوران جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم لندن کے ان مقامات کابھی دورہ کرے گی جہاں ارسلان افتخار رہائش پذیررہے اورشاپنگ کی۔ تفتیش کے دوران ملک کے نامورصحافی جنہوں نے ملک ریاض سے ملاقاتیں کیں انھیں بھی تفتیش کاحصہ بنایا جائے گا۔