القاب وآداب کے بغیر لکھے گئے وزارت اقتصادی اموار کے خط پر ہائیکورٹ کی سخت برہمی دوبارہ لکھنے کی ہدایت

القاب وآداب کے بغیر لکھے گئے وزارت اقتصادی اموار کے خط پر ہائیکورٹ کی سخت ...

لاہور(سعیدچودھری)لاہورہائیکورٹ نے نامناسب طرز مخاطب پر مبنی وفاقی وزارت اقتصادی امور کے ایک خط پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ رجسٹرار ہائیکورٹ سہیل ناصر نے وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور کو اظہار ناپسندیدگی کا خط بھی لکھ دیا ہے، تفصیلات کے مطابق 3جولائی کو وزارت اقتصادی امور کی طرف لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو براہ راست ایک خط لکھا گیا جس میں آداب و تسلیمات تک کے الفاظ موجود نہیں تھے، یہ خط وزارت اقتصادی امور کے سیکشن افسر بصیرت عزیز کی طرف سے لکھا گیا تھا، ذرائع کے مطابق خط میں فاضل چیف جسٹس کو غیر معقول انداز میں مخاطب کیا گیا تھا، رجسٹرار نے وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور کے نام اپنے جوابی خط میں لکھا ہے کہ چیف جسٹس سے براہ راست خط و کتابت نہیں کی جاسکتی بلکہ یہ خط و کتابت ہائیکورٹ کے رجسٹرار کے ذریعے ہوتی ہے، سرکاری طور پر مروجہ طریقہ کار کے مطابق خط ڈیئر سر سے شروع ہو کر یﺅرز فیتھ فلی پر ختم ہونا چاہیے لیکن وزارت اقتصادی امور کے خط میں ان معاملات کا خیال نہیں رکھا گیا اس لئے حفظ مراتب کو مدنظر رکھتے ہوئے دوبارہ رجسٹرار ہائیکورٹ کے نام چٹھی لکھی جائے تاکہ معاملہ کا جائزہ لیا جاسکے۔

مزید : صفحہ اول