ایمرجنسی میں ینگ ڈاکٹروں نے فرائض انجام دینا شروع کر دئیے، باقی شعبوں کا فیصلہ آج ہوگا

ایمرجنسی میں ینگ ڈاکٹروں نے فرائض انجام دینا شروع کر دئیے، باقی شعبوں کا ...

لاہور(جنرل رپورٹر(لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ کا بائیکاٹ ختم کر دیا ہے اور انہوں نے ہڑتال سے واپس آکر تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی میں فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے ڈاکٹروں کی واپسی سے مریضوں کا علاج معالجہ شروع ہو گیا تاہم آﺅٹ ڈورز اور انڈورز میں ہڑتال جاری ہے ان وارڈوں میں ہڑتال ختم کرنے یا جاری رکھنے کا فیصلہ آج ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کرے گی جس کا اجلاس پنجاب کے صدر ڈاکٹر حامد بٹ نے آج سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں طلب کر لیا ہے، اس حوالے سے ڈاکٹر حامد بٹ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ کے حکم پر ایمرجنسی میں ہڑتال ختم کر دی ہے ان ڈورز اور آﺅٹ ڈورز میں ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ آج جنرل کونسل کے اجلاس میں میں کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ ہم عدالت کا ہر حکم تسلیم کریں گے، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے عدالت عالیہ کے حکم پر آﺅٹ ڈورز اور ان ڈورز میں ہڑتال ختم نہ کر کے عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے ادھر قومی ڈاکٹرز مسلسل آﺅٹ ڈورز میں فرائض سرانجام دیتے ر ہے دوسری طرف ینگ ڈاکٹرز نے صرف ایمرجنسی وارڈوں میں سروسز واپس کیں اس وجہ سے معمولی آپریشن بھی ملتوی ہونے کا سلسلہ جاری رہا۔

مزید : صفحہ اول