نیٹو سپلائی کی بحالی سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص سامنے آیا اقدام کی قدر کرتے ہیں کیمرون منٹر

نیٹو سپلائی کی بحالی سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص سامنے آیا اقدام کی قدر ...

  

حب (آئی این پی)پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد کر سکتا ہے ‘ امریکہ کو پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر خدشات ہیںنیٹو سپلائی کی بحالی سے دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج سامنے آیا ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں امریکی قونصلیٹ جنرل کے ہمراہ ساحلی علاقے گڈانی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ کیمرون منٹر نے کہا کہ پاکستان امریکہ کیلئے بہت اہم ہے اور توانائی بحران پر قابو پانے سمیت امریکہ دیگر معاملات میں بھی پاکستان کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر خدشات ہیں جن پر پاکستان سے بات چیت چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے غیر مشروط طور پر نیٹو سپلائی کی بحالی سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج سامنے آیا ہے امریکہ پاکستانی اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -