پاکستان کو استحکام اور عالمی سطح پر باوقار مقام حاصل کرنے کیلئے سیاسی تسلسل کی ضرورت ہے وزیر اعظم پرویز اشرف

پاکستان کو استحکام اور عالمی سطح پر باوقار مقام حاصل کرنے کیلئے سیاسی تسلسل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو استحکام اور عالمی سطح پر باوقار مقام حاصل کرنے کیلئے سیاسی استحکام اور تسلسل کی ضرورت ہے ¾ اقتصادی ترقی کا خواب سیاسی استحکام کے بغیر ممکن نہیں،عوام کو کم سے کم وقت میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارا دلانا چاہتے ہیں۔وہ ہفتہ کو وزیراعظم ہاﺅس میں اپنے حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور معززین سے ملاقات کے دور ان گفتگو کررہے تھے جنہوں نے وزیراعظم کو اس اہم منصب پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو استحکام اور عالمی سطح پر باوقار مقام حاصل کرنے کیلئے سیاسی استحکام اور تسلسل کی ضرورت ہے۔ یہ ملک بیش بہا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جن کا حجم دنیا کے تیل پیدا کرنے والے ممالک سے کئی گنا زیادہ ہے تاہم سیاسی بے یقینی اور سیاسی عمل میں عدم تسلسل کے باعث ان وسائل سے استفادہ نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی اور خوشحالی کا براہ راست تعلق سیاسی استحکام سے ہے۔ عمائدین نے کہا کہ گوجر خان کے علاقہ نے ملک کو چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف، دو نشان حیدر ، متعدد جنرل اور سب سے بڑھ کر وزیراعظم پاکستان دیا ہے جنہوں نے اس ملک کی شاندار انداز میں خدمت کی۔ وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں میں ظفر چشتی، افتخار کیانی، راجہ گستاسب، چودھری اورنگزیب، راجہ فیاض،شوکت قریشی،راجہ زاہد خورشید، پیر مسکین شاہ، پیر مخدوم، راجہ محمد اسحاق، ملک سلطان اکبر، طاہر مغل، ریاست بھٹی، چیئرمین قیوم، چودھری سرفراز، ملک عابد پنجگراں، طاہرراحیل، عامر خورشید، افتخار بھٹی، منیر، کامی اور خالدمظہر شامل تھے۔

مزید :

صفحہ اول -