کراچی پورٹ سے نکلنے کے بعدنیٹو کنٹینرز کو رینجرز سیکیورٹی دینے کا فیصلہ

کراچی پورٹ سے نکلنے کے بعدنیٹو کنٹینرز کو رینجرز سیکیورٹی دینے کا فیصلہ

کراچی (این این آئی) کسٹمز نے سلالہ حملے سے پہلے آئے کنٹینرز دوبارہ پورٹ میں بھیج کر پورا طریقہ دہرانے اور نیٹو کنٹینرز کو رینجرز سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے لاجسکٹس ذرائع کے مطابق کسٹمز نے نیٹو کنٹینرز کلیئرنس کا طریقہ کار جاری کر دیا ہے جسکے بعد نیٹو کنٹینرز کلیئرنس کا کام باقاعدہ طور پر شروع ہو جائے گا،ذرائع کے مطابق 27نومبر حملے سے پہلے آئے کنٹینرز کو دوبارہ پورٹ کے اندر بھیج کر ان کی سیلیں چیک کرنے کے ساتھ انکا وزن اور سکیننگ کئے جانے کا فیصلہ ہوا ہے ، طریقہ کار کے تحت پورٹ سے نکلنے کے بعد کنٹینر کو رینجرز سیکیورٹی دےگی ۔

مزید : صفحہ اول