پشاور: نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد ایم پی اے ہاسٹل پر حملے کا خدشہ

پشاور: نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد ایم پی اے ہاسٹل پر حملے کا خدشہ

پشاور (آئی این پی )حساس اداروں کی رپورٹس کے بعد ایم پی اے ہاسٹل پشاور کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ ہفتہ کوذرائع کے مطابق نیٹو سپلائی کھلنے کے بعد عسکریت پسند تنظیموں کی جانب سے پشاور شہر کے حساس مقامات پر حملوں کا خدشہ ہے جن میں ایم پی ہاسٹل بھی شامل ہے۔ہاسٹل میں اس وقت نو مختلف مقامات پر مورچے بنائے گئے ہیںجن میں 27پولیس اہلکار تعینات ہیں جوہاسٹل کی حفاظت کے لئے الاٹ کی گئی تعداد سے کم ہے۔ ہاسٹل میں تعینات اہلکاروں کو پولیس حکام نے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں۔حساس اداروں کی رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی، پشاور ہائی کورٹ اور سنٹرل جیل پشاور کو بھی ٹارگٹ بنایا جا سکتاہے۔ رپورٹ کے بعد ان مقامات پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید : صفحہ اول