ڈرون حملے عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہےں،عمران خان

ڈرون حملے عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہےں،عمران خان

لاہور(وقائع نگار )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پاکستانی حکمرانوں نے عوام کی خواہشات کے برعکس نیٹو سپلائی روٹس کو کھول دیا ہے، جبکہ امریکہ ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔عمران خان نے ان حملوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈرون حملوں کو جاری رکھنا عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، قبائلی علاقوں میں مکمل میڈیا سنسر شپ لاگو ہے اور نتیجتاً ان حملوں میں ہلاک شدگان کی شناخت کا پتہ چلانے کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔عمران خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی تفصیلات فوری طور پر ظاہر کی جائیں تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ ان حملوں میں کتنی خواتین ، بچے و عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کے اس اندھا دھند قتل عام کی برابر کی ذمہ دارہے اور جان بوجھ کر امریکی ڈرون حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی تفصیلات افشاءہونے سے گریز کر رہی ہے، عمران خان نے ان حملوں میں غیر ملکی عسکریت پسندوں کو نشانہ بنائے جانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مختلف خود مختار تنظیموں کی جانب سے دئےے گئے اعداد و شمار کے مطا بق کہ پاکستانی حکومت اور امریکہ دونوں عام شہریوں کے جانی نقصان کی اصل اطلاعات کو ظاہر نہیں کر رہے۔

مزید : صفحہ اول