وزیرستان شدت پسندوں کے حملے اور بنکر کی چھت گرنے سے 8سکیورٹی اہلکار شہید

وزیرستان شدت پسندوں کے حملے اور بنکر کی چھت گرنے سے 8سکیورٹی اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرانشاہ / وانا(آئی این پی) وزیرستان میں دو مختلف واقعات کے دوران 8 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق پہلے واقعہ میں سیکیورٹی فورسز کا قافلہ جنوبی وزیرستان کے علاقے تیارزہ سے گزر رہا تھا کہ اس پر شدت پسندوں نے حملہ کر دیا جس دوران 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور3 زخمی ہو گئے۔ حملہ کے بعد شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کیا تاہم اس دوران کسی گرفتاری کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی جبکہ دوسرے واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے شکئی میں پیش آیا جہاں سیکیورٹی فورسز کے بنکر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق بنکر کی چھت زیادہ بارش ہونے کے باعث گری۔

مزید :

صفحہ اول -