پارلیمینٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ایک نہیں کئی نشستوں کا حامی ہوں نواز شریف

پارلیمینٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ایک نہیں کئی نشستوں کا حامی ہوں ...

  

فرینکفرٹ (اے این این) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہاہے کہ پارلیمینٹ میں سمندر پاکستانیز کی ایک نشست نہیں کئی سیٹوں کے حامی ہیں، اقتدار میں آکر اس پرکام کرینگے، نیٹو سپلائی پر امریکی معافی ایک ڈھونگ، قوم، پارلیمینٹ سمیت کسی کو اعتماد میں نہیں لیاگیا، معافی کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہیں،ملک میں شخصی حکمرانی کا راج ہے اسی لئے کسی کو نہیں پوچھا جارہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرینکفرٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں نوازشریف نے کہاکہ سمندر پار پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں اور ان کےلئے جتنا مسلم لیگ ن نے کام کیاہے اتنا کسی نے بھی نہیں کیا۔ انہوں نے اپنے سابقہ دور حکومت کے حوالے سے کہاکہ جب مسلم لیگ ن کی حکومت تھی تو اوورسیز پاکستانیوں کی وطن آمد پر بلاوجہ چیکنگ کو ختم کردیا تھا اور صرف مشکوک افراد کی چیکنگ کی جاتی تھی جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کےلئے گرین چینل بھی متعارف کرایا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیٹو سپلائی کیا اس لئے دوبارہ کھول دی گئی ہے کہ ہمارے فوجی جوان پھر سے شہید ہوں یا ہمارے شہری اس کا شکار ہوں اور ملکی سلامتی و خود مختاری کی دھجیاں بکھیر دی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ملک میں صحیح معنوں میں جمہوری حکومت ہوتی تو کم از کم قوم کو اعتماد میں لیا جاتا اس حوالے سے پارلیمینٹ کو بھی اعتماد میں لیا جاتا مگر اس طرح نہیں کیاگیااسی لئے اس معافی کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے۔

مزید :

صفحہ اول -