کراچی آئی بی کے ڈپٹی ڈائر یکٹر اور 3 بھائیوں سمیت 8 افراد جاں بحق

کراچی آئی بی کے ڈپٹی ڈائر یکٹر اور 3 بھائیوں سمیت 8 افراد جاں بحق

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) فیڈرل بی ایریا کے قریب نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے انٹیلی جنس بیورو کے ڈپٹی دائریکٹر قمر رضا کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ ان کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔ اس سے پہلے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین حقیقی بھائیوں سمیت 8 افراد بھی مات کے گھاٹ اتاردیے گئے۔ سرجانی ٹاﺅن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3سگے بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیاجس کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاﺅن میں مسلح افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے جن کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے۔لیاقت آباد کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مسافر ویگن کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ۔واقع کے فوراً بعد پولیس جائے حادثہ پہنچ گئی اور لاش عباسی شہید ہسپتال لیاقت آباد میں منتقل کردی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے 9ایم ایم پستول کا استعمال کیا۔ کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا۔ گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے علی مدد نامی شخص مارا گیا۔ مقتول اندرون سندھ کا رہائشی تھا۔ لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے وین کے ڈرائیور مسلم خان کو قتل کر دیا۔راشد منہاس روڈ پر نامعلوم افراد کی فائر نگ سے ایک خا تون جاں بحق ہو گئی جبکہ سٹیل ٹاون میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

مزید :

صفحہ اول -